یوٹیوب نے فیشن کے دلداہ افراد کے لیے الگ سیکشن متعارف کرا دیا

یوٹیوب نے فیشن کے دلدادہ افراد کے لیے ایک خصوصی سیکشن بنایا ہے۔ YouTube.com/Fashion یا سلیش فیشن میں یوٹیوب فیشن کےماہرین، فیشن کے بڑے ناموں کی ویڈیوز اور لائیو سٹریمنگ کا ایک جگہ دکھائے گا۔
فیشن یوٹیوب کی سب سے بڑی کیٹیگری ہے، اس لیے یوٹیوب کا یہ اقدام حیران کن نہیں ہے۔
2014 سے 2018 تک فیشن چینلز کی تعداد میں 6 گنا اضافہ ہوا ہے۔صرف پچھلے سال میں فیشن سے متعلق ویڈیو اربوں بار دیکھی گئی ہیں۔ یوٹیوب نے فیشن کے حوالے سے کئی فیچر جیسے اے آر میک اپ ٹرائلز بھی پیش کیے ہیں۔ فیشن سے متعلق شخصیات کے کروڑوں فالورز ہیں۔ یہ سب اب سلیشن فیشن کے سیکشن میں نظر آئے گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *