پیرس میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 8 فروری 2021) پیرس پوری دنیا کی طرح فرانس میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔صاحبزادہ عتیق الرحمن کی زیر قیادت اس احتجاجی مظاہرے میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ سخت سردی اوربرف باری میں بھی لوگ دور دور سے مظاہرے میں شرکت کرنے کے لیے “پلس دی ریپبلک ” کے مقام پر پہنچے۔
شرکا نے ہاتھوں میں کشمیر کے جھنڈے اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر انڈیا مخالف نعرے درج تھے۔

Kashmir protest in Paris
پیرس میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ

مظاہرے میں پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت پر دباو ڈالے تا کہ وہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون ختم کرے،کشمیریوں پر مظالم بندکرے، نیز مقبوضہ کشمیرپر اپنا غیرقانونی قبضہ ختم کرکے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہوا۔کمیونٹی رہنماوں نے کہاکہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اقوام عالم بھارت کے کشمیریوں کے خلاف اس جارحانہ و ظالمانہ رویئے پر خاموش ہیں۔ خاص طور پر اقوام متحدہ کو چاہیے کہ کم از کم کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرواکر جموں و کشمیر میں آزادانہ رائے شماری کروائے تاکہ کشمیر کے لوگ اپنے مرضی کے مطابق اپنے خطے کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ ہم بھارتی حکومت کو یہ پیغام دیناچاہتے ہیں کہ کشمیری بھارت کا غیرقانونی قبضہ ہرگز تسلیم نہیں کرتے، کشمیری قوم اپنے مستقبل کا آزادماحول میں فیصلہ کرناچاہتی ہے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *