ہم ہر اداکار پر اقربا پروری کا الزام نہیں لگا سکتے ہیں ، کبری خان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 23 مارچ2021ء) اداکارہ کبری خان نے کہاکہ ہم ہر اداکار پر اقربا پروری کا الزام نہیں لگا سکتے ہیں ۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اس بات سے اختلاف نہیں کرتی ہیں کہ شوبز یا کسی بھی انڈسٹری میں اقرباپروری کا وجود نہیں ہے لیکن ہر اداکار پر اس کا الزام لگانا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے کئی سینئر اداکاروں کے بچے ایسے ہیں جنہوں نے خودکو منوانے کے لئے بہت محنت کی ہے جن میں اداکار شہزاد شیخ، مومل شیخ اور احد رضا میر شامل ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ انہوں نے اداکار محسن عباس حید رکے مسئلے پر اداکار کی حمایت میں ٹویٹ جاری کرنے کے بعد سوچا کہ یہ ہم میں سے کوئی بھی نہیں جانتا ہے کہ محسن ٹھیک ہیں یا ان کی بیوی جو الزامات ان پر لگا رہی ہے وہ ٹھیک ہیں یا نہیں ،اس بارے میں ان دونوں میاں بیوی سے بہتر کوئی نہیں جانتا ہے اس لئے اداکارہ نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر زیادہ بات کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ کبری خان نئی فلم “لندن نہیں جاوں گی “میں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گی۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *