واپڈا نے ہزارہ گرلز کو 17 گولز سے ہرادیا

قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں واپڈا نے ہزارہ گرلز فٹبال اکیڈمی کو 17گولز سے ہراکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کرلی۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 17 مارچ 2021) کراچی میں جاری چیمپئن شپ میں مقابلوں کے پانچویں روز گروپ اے کے میچ میں واپڈا نے ہزارہ گرلز کو 0-17 سے شکست دی ۔

کے ایم سی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں گزشتہ سال کی سیمی فائنلسٹ واپڈا پوری طرح چھائی رہی، واپڈ کی صنوبر نے 4 گولز کیے، مہناز شاہ نے اختتامی لمحات میں ہیٹ ٹرک کی  اور ماریہ خان نے دو گول اسکور کیے۔ 

 منگل کو شیڈولڈ گروپ بی کے میچز کراچی کی ایک پلیئر کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ملتوی کردیے گئے تھے۔

پی ایف ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ ان میچز پر فیصلہ گروپ میں شامل ٹیموں کے اسکواڈ کی مکمل رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *