نئے پی ایس ایل کے آغاز پر وہاب ریاض کا جشن

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کپتان نے وکٹ لینے کے بعد ہر دفعہ ہاتھوں سے مختلف اشارے بنا کر خوشی کا اظہار کیا

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 22 فروری 2021) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا تمام تر رنگینیوں کے ساتھ آغاز ہو چکا ہے اور اب تک تمام ٹیمیں اپنا پہلا پہلا میچ کھیل چکی ہیں۔ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے آغاز میں ہی بہت سے یادگار اور دلچسپ لمحات دیکھنے کو مل رہے ہیں جو مداحوں کو ہمیشہ یاد رہیں گے۔ پشاور زلمی کے کپتان اور فاسٹ بائولر وہاب ریاض ہمیشہ ہی کچھ نہ کچھ نیا کرکے مداحوں سے داد سمیٹتے ہیں ۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں وہاب ریاض کی نئی مونچھیں اور وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز سب سے الگ رہا۔ فاسٹ بائولر نئے سٹائل کے ساتھ میدان میں اترے اور فوراً ہی ہر ایک کی نگاہوں کا مرکز بن گئے۔ کسی نے ان کی مونچھوں کو سراہا تو کسی نے ’چائنہ کا مچل جونسنٴ جیسے خطاب سے نوازا، کچھ چلبلوں نے فاسٹ بائولر کے سٹائل کو آن لائن شاپنگ سے تشبیہ دے دی۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں وہاب ریاض نے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا نیا انداز اپنایا ہے، پشاور زلمی کے کپتان نے ہر دفعہ ہاتھوں سے مختلف اشارے بنا کر خوشی کا اظہار کیا۔شائقین کی جانب سے پشاور زلمی کے کپتان اور فاسٹ بائولر وہاب ریاض کے جشن منانے کے نئے انداز کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔     

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *