کراچی کے مدرسہ میں مولوی کی معصوم بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل

والد شکایت لے کر گیا تو مولویوں نے ملکر اس کو بھی خوب مارا، سندھ پولیس نے ویڈیو دیکھ کرملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی (ملتان ٹی وی ایچ ڈی۔ 24 اگست 2020ء) کراچی کے مدرسہ میں مولوی کی بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی، والد شکایت لے کر گیا تو مولویوں نے ملکر اس کو بھی خوب مارا، سندھ پولیس نے ویڈیو دیکھ کرملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مدرسہ میں مولوی کے معصوم بچوں پر تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں مولوی قرآن پاک اور سپارہ پڑھانے کے دوران معصوم بچی پر بیہمانہ تشدد کررہا ہے۔جبکہ باقی بچے بھی خوف کے عالم میں اس منظر کو دیکھ رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ واقعے کی ویڈیو جب 21 اگست کو وائرل ہوئی تو سندھ پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مدرسہ کے مولوی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرنے والے نے آگاہ کیا کہ یہ واقعہ کراچی کے مدرسہ خالد بن ولید اورنگی ٹاؤن مومنہ آباد ضیاء کالونی کا ہے، مدرسہ میں مولوی احمد سعید کا معصوم بچوں پر تشدد کرنا معمول کا کام ہے۔

مولوی نے بچی پر تشدد کیا جب والد شکایت لیکر گیا تو بچوں کے والد کو بھی مسجد میں سارے مولویوں نے مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ تاہم مومنہ آباد پولیس سٹیشن نے ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اسی طرح کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں ایک مولوی دوسرے کے بچوں کے سامنے ایک معصوم بچے کے ہاتھ اور ٹانگے باندھ کر تشدد کر رہا ہے۔لیکن یہ درندہ شاید ابھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت سے باہر ہے، ایسے واقعات مدرسوں میں ہوں یا کہیں بھی ہوں ناقابل برداشت اور قانون میں قابل گرفت جرم ہیں۔

2 thoughts on “کراچی کے مدرسہ میں مولوی کی معصوم بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل

  1. It is the best time to make some plans for the future and it is
    time to be happy. I’ve read this post and if I could
    I want to suggest you few interesting things or advice.
    Perhaps you could write next articles referring to this article.

    I desire to read more things about it!

  2. Just want to say your article is as amazing. The clearness
    in your post is just great and i can assume you are an expert on this
    subject. Fine with your permission allow me to grab your feed to keep up to date with forthcoming
    post. Thanks a million and please keep up
    the enjoyable work.

Leave a Reply to Anonymous Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *