ویکسین لگوانے والے افراد بغیر ماسک بیرونی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں

امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن (سی ڈی سی) نے کورونا وائرس میں احتیاط اور ویکسینیشن مکمل کرنے والے افراد کیلئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 28 اپریل 2021)  سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی ہے وہ ماسک کے بغیر بیرونی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ ایسے افراد اکیلے یا اپنے اہل خانہ کے ساتھ چہل قدمی، دوڑ، ہائیکنگ اور بائیکنگ وغیرہ کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

 سی ڈی سی کے مطابق ویکسینیشن کا کورس مکمل کرنے والے افراد چھوٹے موٹے آؤٹ ڈور ایونٹس میں شرکت کرسکتے ہیں بشرطیکہ اس میں شریک تمام افراد ویکسین لگواچکے ہوں۔

سی ڈی سی کے مطابق اگر کسی تقریب میں ویکسین نہ لگوانے والے افراد بھی موجود ہوں تو حرج نہیں، ویکسین لگوانے والے افراد دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ آؤٹ ڈور ڈائننگ بھی کرسکتے ہیں۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *