ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 04 مئی 2021) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز سے 90 روپے فی کلو میں چینی خرید لی۔جیو نیوز کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی طرف سے مقامی شوگر ملوں سے 40 میٹرک ٹن چینی کی خریداری کیلئے جاری ٹینڈر میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے سب سے کم بولی 90 روپے فی کلو فی دی تھی۔
یوٹیلٹی سٹورز نے چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی جبکہ حکومت نے چینی کا ایکس مل ریٹ 80 روپے فی کلو مقرر کررکھا ہے، یوں یوٹیلٹی سٹورز کو حکومت کے مقرر کردہ نرخ سے چینی 10 روپے فی کلو مہنگی ملی۔یوٹیلیٹی سٹورز حکام کا کہنا ہے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز سے چینی خریدی ہے تاہم 40 ہزار ٹن چینی کا ٹینڈر ہے، کتنی مقدار میں اٹھائیں، دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔
ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں