امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہسپتال سے وائٹ ہاﺅس سے واپس آگے

فیک نیوز ہمیشہ فیک پول دکھاتے ہیں‘فلوریڈا سے ویسٹ ورجینیا تک ہمیں برتری حاصل ہے. ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(ملتان ٹی وی ایچ ڈی ۔06 اکتوبر ۔2020ء) کورونا وائرس کے شکار امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت میں بہتری آ رہی ہے اور انہیں ہسپتال سے وائٹ ہاﺅس منتقل کر دیا گیا ہے. صدر ٹرمپ واشنگٹن کے فوجی ہسپتال میں 72 گھنٹے تک زیرعلاج رہنے کے بعد وائٹ ہاﺅس پہنچے تو وہاں موجود افراد نے ان کا استقبال کیا. ہسپتال سے چھٹی کے وقت ٹرمپ نے ماسک پہن رکھا تھا، تاہم وائٹ ہاﺅس پہنچنے پر ماسک اتار دیا اور سیلوٹ کیا ٹرمپ نے ہسپتال سے روانگی سے پہلے سوشل میڈیا پر کہا کہ جلد صدارتی مہم پر واپسی ہوگی انہوں نے کہا کہ فیک نیوز ہمیشہ فیک پول دکھاتے ہیں، فلوریڈا سے ویسٹ ورجینیا تک ڈیموکریٹکس پر1-2 کی برتری حاصل ہے.

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو دکھائیں گے کہ ہم ڈرنے والے نہیں، کسی بھی صورت الیکشن جیتیں گے اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کورونا سے خوفزدہ نہ ہوں، اسے اپنی زندگی پر حاوی ہونے نہ دیں وہ اتنا ہی بہترمحسوس کررہے ہیں جتنا آج سے 20 سال پہلے کیا کرتے تھے، ہم نے کورونا کی بہترین دوا اور معلومات تیار کی ہیں. وائٹ ہاﺅس ڈاکٹرز کے نے کہا کہ صدر ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں بھی ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رہیں گے صدر ٹرمپ کی صحت کو لاحق خطرہ ابھی مکمل ٹلا نہیں ‘اس سے قبل والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر سے ڈسچارج ہونے کے بعد وائٹ ہاﺅس کی جانب روانگی سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ہر شخص کے مشکور ہیں وائٹ ہاﺅس پہنچنے پر صدر ٹرمپ نے میڈیا کے کیمروں کو دیکھ کر اپنے دونوں انگوٹھے فضا میں بلند کیے.

اس موقع پر صحافیوں نے سوال کیا کہ آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں‘صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے کورونا وبا کے علاج کے لیے زبردست ادویات بنا لی ہیں اور حکومت کو اس وبا سے متعلق بہتر ادراک ہے. دوسری جانب صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ریپبلکن امیدوار 15 اکتوبر کو ہونے والے دوسرے صدارتی مباحثے میں شرکت کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ادھر صدر ٹرمپ کے معالج ڈاکٹر شان کونلی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹروں نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی حالت بہتر ہے اور وہ گھر واپس جا سکتے ہیں.

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے جمعہ کے روز اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اسی روز صدر ٹرمپ کو بخار کی شدت میں اضافے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا صدر ٹرمپ ایسے وقت میں کورونا کا شکار ہوئے ہیں جب وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف ریاستوں کا دورہ کر رہے تھے. عالمی وبا کا شکار ہونے سے دو روز قبل ہی صدر ٹرمپ نے ریاست اوہائیو میں پہلے صدارتی مباحثے میں شرکت کی تھی جس کے بعد بدھ کو انہوں نے منی سوٹا میں انتخابی ریلی سے خطاب بھی کیا تھا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *