پی ایس ایل کے آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز جبکہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 26 فروری 2021) دونوں میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کا پہلا میچ دوپہر 3 بجے اور دوسرا میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ ایونٹ میں تمام ٹیمیں اپنے دو دو میچز کھیل چکی ہیں تاہم ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کوئی کامیابی نہیں ملی جبکہ لاہور قلندرز دونوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے اور پشاور زلمی ایک میچ جیت کر چوتھے نمبر پر ہے۔

پی ایس ایل 6 میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز جبکہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *