ٹائیگر ووڈز لاس اینجلس میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 24 فروری 2021)  گالف کے سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی ٹائیگر ووڈز لاس اینجلس میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے، تاہم ان کی جان کو خطرہ نہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹائیگر ووڈز کی قسمت اچھی تھی جو ان کی جان بچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گالفر ٹائیگر ووڈز بدھ کی صبح لاس اینجلس میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے، ان کے پیر میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔

انہیں حادثے کے بعد ریسکیو اداروں نے اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت ٹائیگر ووڈز گاڑی میں اکیلے تھے اور انہیں گاڑی کاٹ کر ریسکیو کیا گیا۔

ٹائیگر ووڈ اس سے قبل 2009ء میں بھی ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے جبکہ 2017ء میں انہیں پولیس نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے شبہے میں حراست میں بھی لیا تھا۔

ایک طویل عرصے تک گالف کے نمبر ون کھلاڑی رہنے والے اور تاریخ کے کامیاب ترین گالفرز میں سے ایک ٹائیگر ووڈز ان دنوں گالف کی عالمی رینکنگ میں پچاسویں پوزیشن پر ہیں۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *