پاکستان میں ماڈلنگ کا سکوپ بہت ہے، اداکارہ خواہش بٹ

شوبزمیں ایک چانس ملنے کی دیرہوتی ہے جو آپ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیتاہے،انٹرویو

لاہور(24 اپریل2021ء) سٹیج پرفارمر خواہش بٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں اداکاری اور ماڈلنگ کا بہت زیادہ سکوپ ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شوبزمیں ایک چانس ملنے کی دیرہوتی ہے جو آپ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیتاہے۔

خواہش بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی لڑکیوں میں ماڈلنگ اور اداکاری کا ٹیلنٹ کوٹ کوٹ کربھراہواہے یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی وہ ماڈلنگ اور شوبزمیں داخل ہوتی ہیں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر بہت کم وقت میں اپنا نام بنالیتی ہیں۔

خواہش بٹ نے بتایاکہ بہت جلد وہ ٹی وی سکرین پر بھی نظر آئیں گی۔ انہیں ایک میگاکاسٹ ٹی وی سیریل آفر ہوئی ہے جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے بہت جلد اس کی ریکارڈنگز کا آغاز کراچی میں شروع کردیا جائے گا۔خواہش بٹ نے مذیدکہاکہ پاکستانی لڑکیوں کو ماڈلنگ اور اداکاری میں زیادہ سے زیادہ آنا چاہیے کیونکہ یہ واحدشعبہ ہے جس میں کم عرصہ میں زیادہ شہرت ملتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *