امریکی صدر کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

واشنگٹن کے ایک ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک نامعلوم ڈرون طیارے کے بہت قریب آگیا، سرکاری حکام کا واقعے کی تصدیق کرنے سے گریز

واشنگٹن (ملتان ٹی وی ایچ ڈی۔ 18 اگست2020ء) امریکی صدر کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، گزشتہ روز واشنگٹن کے ایک ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک نامعلوم ڈرون طیارے کے بہت قریب آگیا تھا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے سرکاری حکام کی جانب سے تو تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، لیکن ذرائع کا بتانا ہے کہ مسافر طیارے میں موجود لوگوں نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بوئنگ 757 ائیرفورس 1 فلیٹ میں شامل طیارہ گزشتہ روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے ایک ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والا تھا جب اچانک ایک نامعلوم اور چھوٹا ڈرون طیارے کے قریب آگیا۔

The US president's plane narrowly escaped the crash

طیارے میں موجود کئی لوگوں نے اس ڈرون کو دیکھا ۔ ڈرون کے طیارے کے قریب آ جانے سے تصادم ہونے کا خدشہ تھا، تاہم خوش قسمتی سے ایسا کچھ نہیں ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہوا۔ ماضی میں ایسے نامعلوم ڈرونز ائیرپورٹس کے قریب پرواز کرتے ہوئے مسافر طیاروں سے ٹکرائے، لیکن خوش قسمتی سے کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا۔ ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ ایسے ڈرونز سائز اور وزن میں تو کم ہوتے ہیں، لیکن ان ڈرونز اور مسافر طیاروں کے درمیان تصادم سے کوئی خوفناک حادثہ بھی پیش آ سکتا ہے۔ یہ ڈرونز طیارے کی ونڈ اسکرین اور انجن کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔ امریکی ایوی ایشن حکام اس تمام صورتحال میں پریشانی کا شکار ہیں اور موثر قانون سازی کے ذریعے ڈرونز کے عام استعمال کو محدود کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *