برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک ملکوں میں شامل کر دیا

 ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 12 اپریل 2021)  برطانیہ نے پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی معاونت جیسے مسائل سے دوچار ہائی رسک ملکوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔

اکیس رکنی اس فہرست میں پاکستان کا نمبر پندرھواں رکھا گیا ہے۔

فہرست میں شام، یوگنڈا، یمن اور زمبابوے بھی شامل ہیں۔

برطانوی حکومت کی دسمبر 2020 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان غیر قانونی رقوم کا تبادلہ بھی جاری ہے۔

ہائی رسک ممالک کے تعین کی نئی تعریف کے بعد برطانیہ میں ‘منی لانڈرنگ اینڈ ٹیررسٹ فنانسنگ ریگولیشن 2021’ مارچ میں نافذ ہوا ہے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *