ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی

ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر  شدت اختیار کرگئی ہے جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک روز میں 157 اموات ہوئیں جو پاکستان میں وبا کے آغاز سے لے کر اب تک ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 24 اپریل 2021)   پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52402 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5908 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 157 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 11.27فیصد رہی۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *