سعودی حکومت نے عمرہ کرنےکی اجازت دے دی

ریاض(ملتان ٹی وی ایچ ڈی۔ 03 اکتوبر 2020ء)سعودی عرب نے 04اکتوبر سے محدودپیمانے پرعمرہ کرنے کی اجازت دے دی،عمرہ کے دوران ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمد کیاجائے گا۔

نجی چینل ہم نیوز کے مطابق سعودی عرب نے 04اکتوبر سے محدود پیمانوں پر عمرہ کرنے کی اجازت دے دی،عمرہ کے دوران کورونا وائرس سے بچاﺅ کے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق سعودی ایوی ایشن نے نئی سفری پالیسی کا بھی اعلان کر دیا ہے، سعودی عرب آنے والی تمام پروازوں کوجاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔سعودی ایوی ایشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تاہم واضح رہے کہ سعودی ایوی ایشن کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کورونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا لازم ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *