کمسن ڈرائیور نے شہر ی کو کچل دیا

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 06 اپریل 2021)   لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں کمسن ڈرائیور نے 1 شہر ی کو کچل دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق لاہور کے تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں 14 سالہ لڑکا عبد اللّٰہ طارق گاڑی چلا رہا تھا، جس کی گاڑی کی رفتار تقریباً 120 کلو میٹر تھی۔

مذکورہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ٹی ایم اے کا ملازم ارشد بھٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے واردات کے ذمے دار کمسن ڈرائیور عبداللّٰہ طارق کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *