ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 10 فروری 2021) لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ذہنی معذور قیدیوں کیلئے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے ذہنی معذور قیدیوں کو پھانسی سے متعلق کیسز کا فیصلہ جاری کردیا،امداد علی، کنیزاں بی بی اور غلام عباس کو قتل کے مقدمات میں موت کی سزائیں سنائی گئی تھیں،عدالت نے مجرموں کو پنجاب کے ذہنی امراض کے ہسپتال متنقل کرنے کا حکم دیدیا۔

سپریم کورٹ نے غلام عباس کی سزائے موت کیخلاف اپیل صدر مملکت کو دوبارہ بھیجنے کا حکم دیدیا، عدالت نے کہاہے کہ صدر سے توقع ہے وہ سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں رحم کی اپیل پر فیصلہ کریں گے۔
ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD