فیس بک کے 50 کروڑ صارفین کی معلومات ہیک ہو گئیں

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 05 اپریل 2021)  سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے پچاس کروڑ صارفین کی معلومات ہیک ہوگئیں۔

ہیکرز نے صارفین کے فون نمبرز، نام، گھروں کے پتے، ای میل ایڈریس اور دیگر ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر ڈال دیں۔

سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ معلومات آن لائن جرائم کے لیے استعمال کی جاسکتی ہیں۔

فیس بک کے ترجمان کا ای میل کے ذریعے کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر ڈالا گیا ڈیٹا پرانا جس کی اطلاع 2019 میں دی گئی تھی اس مسئلہ کو اگست 2019 میں حل کرلیا گیا تھا۔ 

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *