جاہل جو آپس میں خط لکھ رہے ہیں، شاہد خاقان

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم  پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ  دو جاہل جو آپس میں خط لکھ رہے ہیں اس سے مسئلے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 18 مارچ 2021) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج ملک میں الیکشن چوری کرنےکا نیا ذریعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، جو خود متنازع الیکشن کے نتیجے میں اقتدار میں آئے وہ انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی نظام میں شفافیت لانی ہے تو پریزائیڈنگ افسر کو اٹھانے والوں اور کیمرے لگانے والوں کو  پکڑیں۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے بتایا  کہ  پی ڈی ایم کے کل کے اجلاس میں اتفاق رائے نہیں ہوسکا ،لیکن پی ڈی ایم متحد ہے، ہمارا سفر جاری رہےگا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی کامیابی یہ ہےکہ جو باتیں بند کمروں میں ہوتی تھیں وہ آج عوام کے سامنے ہو رہی ہیں۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *