حکومت کا راوی کنارے نیا شہر بسانے کا فیصلہ خوش آئند اقدام ہے

اسلام آباد (ملتان ٹی وی ایچ ڈی۔ 08 اگست2020ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کا راوی کنارے نیا شہر بسانے کا فیصلہ خوش آئند اقدام ہے۔ زیر التواء منصوبوں پر بھی کام جلد مکمل ہونا چاہیئے،لاہور میں انار کلی اور ملحقہ تجارتی مراکز کیلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر تاجروںکا دیرینہ مطالبہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مارکیٹوں کے تاجر رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ یہ درست ہے کہ لاہور کے بے پناہ پھیلائو کی وجہ سے مسائل گھمبیر ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے اداروںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔راوی کنارے نیا شہر بسانے کے منصوبے کے لئے بہترین منصوبہ بندی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انار کلی، نیلا گنبد سمیت دیگر ملحقہ مارکیٹوں کے تاجروں کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ ہمارے لئے پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے اور حکومت زیر التواء منصوبوں پر بھی عملی کام کا آغاز کرے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *