مہنگائی کی شرح‌ میں‌ کمی، سرکاری ادارے نے رپورٹ‌ جاری کردی

ادارۂ شماریات نے مہنگائی کےاعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایاگیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 20 مارچ 2021)   کو ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی ہفتہ وار رپورٹ موصول ہوئی، جس میں لکھا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.19 فیصد کمی ہوئی جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 13.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیاکی قیمتوں میں اضافہ، 9 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 8 روپے  اور انڈےفی درجن 2 روپے  13پیسے۔  5لیٹر برانڈڈ خوردنی تیل 5 روپے 23 پیسے مہنگا ہوا۔

اسی طرح آلو، چینی، آٹا، گھی، جلانےکی لکڑی،مصالحہ جات،گڑاور دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتےمیں زندہ مرغی 16روپے95 پیسےسستی ہوئی جبکہ پیاز، لہسن، تازہ دودھ، دال مسور، دال مونگ اور ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *