کووڈ 19 کے اثرات نذرآنے لگ گے، مزانسی سپر لیگ ملتوی

جنوبی افریقی ٹی ٹونٹی لیگ کا اگلا ایڈیشن اب نومبر، دسمبر 2021ء میں کھیلا جائیگا

کیپ ٹائون ( ملتان ٹی وی ایچ ڈی ۔ 29 ستمبر 2020ء ) کورونا نے ٹی ٹونٹی سپر لیگ ملتوی کروا دی، اس طرح اس کا اگلا ایڈیشن اب نومبر،دسمبر 2021ء میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقا کی مزانسی سپر لیگ (ایم ایس ایل) اس سال نہیں ہوگی ۔ کرکٹ جنوبی افریقا نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کے اثرات کی وجہ سے ایک سال تک ٹورنامنٹ ملتوی کرنے پر مجبور ہیں اور یہ نومبر،دسمبر 2021ء میں کھیلا جائے گا ۔

کرکٹ جنوبی افریقا کے لئے متعدد فرنچائزز کی یہ سپر لیگ نومبر 2021ء تک ملتوی کرنا مجبوری کا فیصلہ ہے لیکن ایک بات اسے مجبور کرے گی کہ ایونٹ کا ابتدائی رائونڈ اگلے سال مارچ اپریل میں کروایا جائے کیونکہ اس کے چند ماہ بعد بھارت میں ورلڈ ٹی 20 کھیلا جانا ہے اور اس کےلئے کرکٹرز کو پریکٹس درکار ہوگی۔

کرکٹ بورڈ کو اپنے ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ ایونٹس نومبر میں دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے ،جہاں تک انٹر نیشنل کرکٹ کا تعلق ہے تو بورڈ کو جب تک وزارت کھیل قومی ٹیموں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی اس وقت تک انٹر نیشنل دوروں کو حتمی شکل نہیں دی جاسکے گی، جنوبی افریقا کی سرحدیں محدود بین الاقوامی سفر کے لئے کھل رہی ہیں لیکن انٹرنیشنل کھیلوں کی منظوری ابھی باقی ہے۔

کرکٹ جنوبی افریقا ویسے بھی اس وقت ملکی حکومتی مداخلت کے زیر اثر ہے،متعدد امور لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *