معاشی بحران، امریکی ڈالر 15 ہزار لبنانی پاؤنڈ کا ہوگیا

لبنان میں معاشی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور لبنانی پاؤنڈ امریکی ڈالر کے مقابلے میں ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 17 مارچ 2021) لبنان میں جاری سیاسی اور معاشی بحران کا آج بدترین دن رہا ، لبنانی ڈالر کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 90 فیصد تک گر گئی اور  اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 15 ہزار لبنانی پاؤنڈ میں فروخت ہورہا ہے۔

خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے منی چینجرز کا کہنا تھا کہ وہ 14 ہزار 800 سے 900 لبنانی پاؤنڈ کا ایک ڈالر خرید رہے ہیں جب کہ 15ہزار لبنانی پاؤنڈ میں ایک امریکی ڈالر فروخت کیا جارہا ہے۔

 مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا، ٹائروں،کوڑے دانوں کو آگ لگا کر اپنا غصہ نکالا۔

 لبنان میں گذشتہ برس بندرگاہ دھماکے کے بعد مستعفی ہونے والی حکومت کے بعد سے اب تک کوئی نئی حکومت تشکیل نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی قائم مقام حکومت نے اب تک نئے سال2021 کے لیے کوئی بجٹ منظور کیا ہے۔ْ

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *