انٹر اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

کراچی(ملتان ٹی وی ایچ ڈی ۔ 18 اگست2020ء) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیرکو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168روپے سے بڑھ کر168.10روپے اور قیمت فروخت168.20روپے سے بڑھ کر168.35روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت168.40روپے سے بڑھ کر168.50روپے ہو گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 197.50روپے سے کم ہو کر197.30روپے اور قیمت فروخت199.50روپے سے کم ہو کر199.30روپے پر آ گئی جبکہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے سے بڑھ کر218.50روپے اور قیمت فروخت220روپے سے بڑھ کر220.50روپے ہو گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *