پاکپتن میں چینی کی 350 بوریاں برآمد، گودام سیل

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 06 اپریل 2021)   پاکپتن میں چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، خیابان فرید کالونی کے گودام سے 350 بوری چینی سرکاری قبضے میں لے کر گودام سیل کر دیا۔

ادھر فرید کوٹ میں 6 مقامات پر چینی کے ذخائر برآمد کرلیے گئے جبکہ 3 دکانیں سیل کردی گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عارف والا میں گودام پر چھاپا مار کر چینی کی 800 بوریاں برآمد کی گئی تھیں، چینی قبضے میں لے کر گودام کو سیل کردیا گیا تھا۔

کارروائی کے دوران ملازمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے، گودام مالک کے خلاف مزید کارروائی کی رپورٹ بھجوا دی گئی۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *