سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 13 اپریل 2021)  پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 3 ہزار500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کمی کے بعد 88 ہزار 735 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 3 ہزار500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کمی کے بعد 88 ہزار 735 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1360روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1165.98روپے پر مستحکم رہی ہے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *