فیس بک کا کووڈ 19 اور ویکسینز کے خلاف گمراہ کن مواد پر سخت اقدامات کا اعلان

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 10 فروری 2021) فیس بک نے کووڈ 19 اور ویکسینز کے حوالے سے گمراہ کن تفصیلات کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ صارفین کو نقصانات سے بچایا جاسکے۔

8 فروری کو فیس بک کی جانب سے یہ اعلان کرتے ہوئے کووڈ 19 اور ویکسین کے حوالے سے گمراہ کن تفصیلات کی فہرست کو مزید بڑھایا ہے۔
کمپنی کے مطابق وہ طبی اداروں جیسے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر اس فہرست کو ترتیب دے رہی ہے۔
اس پالیسی میں فیس بک کے ساتھ انسٹاگرام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس میں ایسے دعوؤں پر کارروائی کی جائے گی کہ نیا کورونا وائرس انسانوں کا تیار کردہ ہے۔
فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو ویکسین کی افادیت کے حوالے سے جھوٹے بیانات، ویکسینز کو خطرناک قرار دینے یا ان کو زہریلا قرار دینے جیسی پوسٹس کرنے کی اجات نہیں دی جائے گی۔
فیس بک کا کہنا تھا کہ ایسے اشتہارات کو بھی ہٹایا جائے گا جن میں اس قسم کے دعوے کیے جائیں گے۔

facebook strict action on covid19 vaccine fake news
فیس بک کا کووڈ 19 اور ویکسینز کے خلاف گمراہ کن مواد پر سخت اقدامات کا اعلان


فیس بک کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس پالیسی کا نفاذ فوری طور پر ہوگا اور اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے پیجز، گروپس اور اکاؤنٹس پر توجہ دی جائے گی۔
کمپنی نے بتایا کہ اس پالیسی کے نفاذ میں آنے والے ہفتوں میں توسیع کی جائے گی۔
فیس بک نے کہا کہ جو پیجز، گروپس اور اکاؤنٹس مسلسل فیس بک اور انسٹاگرام پر گمراہ کن تفصیلات پوسٹ کرتے رہے ہیں، ان کو ڈیلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔
فیس بک کی جانب سے تھرڈ پارٹی فیکٹ چیکرز کے ساتھ کام کیا جارہا ہے اور عموماً گمراہ کن تفصیلات پر لیبل کا اضافہ کیا جاتا ہے مگر اب اس حوالے سے زیادہ سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

ہمارے یوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *