اسٹیٹ بینک کا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کیلئے سادہ ٹیکس نظام لانے کا اعلان

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 17 فروری 2021)  اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے لیے سادہ اور سہل ٹیکس نظام لانے کا اعلان کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس نظام کے تحت میوچل فنڈز، حصص منافع اور کیپٹل گین پر ٹیکس گوشواروں کی چھوٹ ہوگی۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق نئے سسٹم کے تحت ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاری پر بھی ٹیکس گوشواروں کی چھوٹ ہوگی جبکہ ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں نام نہ ہونے پر لگنے والا جرمانہ ختم کیا گیا ہے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *