گہرے رنگ کے باوجود اتنے بڑے پلیٹ فارم پر کھڑی ہوں، آمنہ الیاس

کراچی (ملتان ٹی وی ایچ ڈی۔ این این آئی۔ 14 نومبر2020ء) پاکستان کی ٹاپ ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ میں گہرے رنگ کے باوجود اتنے بڑے پلیٹ فارم پر کھڑی ہوئی یہ سب کیلئے جواب ہے۔ایک انٹرویو میں آمنہ الیاس نے کہا کہ سانولی رنگت کے باعث آج بھی لڑکے لڑکیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، اٴْن کو نوکریوں میں مسئلہ ہوتا ہے۔
آمنہ الیاس نے کہا کہ معاشرے کا مائنڈ سیٹ بن چکا ہے، اسی لیے آج بھی خواتین کو مسائل کا سامنا ہے، اس کے علاوہ شوبز میں بھی مسائل ہیں برابر والے ملک کو دیکھنا چاہیے وہ ہم سے بہت آگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے ڈرامے دیکھ لیں کتنی لڑکیاں ہیں جو سانولی رنگ کی ہیں اور جو اداکارائیں سانولی رنگ کی ہیں وہ بھی تین شیڈ لائٹ کرکے ٹی وی پر آتی ہیں۔ماڈل و اداکارہ نے کہا کہ دوسروں کو عجیب ناموں سے پکارنا ہماری عادت میں شامل ہوچکا ہے ، لوگ رنگ اور جسمانی ساخت پر دوسروں کی تضحیک کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے گھر کا تمام کام خود کرتی ہوں، اداکارہ میرا فلم میں میری باجی تھیں اور زندگی میں اچھی دوست ہیں۔ اٴْن سے توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ ایسے بیانات دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *