سونی نے نئی پلے سٹیشن 5 کی ریلیز ڈیٹ اور قیمت جاری کردی

ٹوکیو(ملتان ٹی وی ایچ ڈی) سونی کی طرف سے نئے پلے سٹیشن 5کی ریلیز ڈیٹ اور قیمت جاری کر دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق سونی کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس کے نئے پلے سٹیشن 5کی قیمت 499ڈالر (تقریباً ساڑھے 83ہزار روپے) اور ڈیجیٹل ڈاﺅن لوڈ کی قیمت 399ڈالر (تقریباً 66ہزار 700روپے) ہو گی۔ پلے سٹیشن 5کی شمالی امریکہ، جاپان، میکسیکو، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا میں ڈلیوری 12نومبر سے شروع کر دی جائے گی جبکہ باقی دنیا کے لیے ڈلیوری ایک ہفتہ بعد 19نومبر کو شروع ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق سونی کی طرف سے کئی گیمز لانچ کیے جانے کی تواریخ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سپائیڈر مین رواں سال چھٹیوں میں لانچ کی جائے گی جبکہ ہوگ وارٹس لیگسی آئندہ سال لانچ ہو گی۔ پلے سٹیشن کی تعارفی تقریب میں دیگر جن گیمز کے متعلق معلوم ہوا کہ وہ لانچ ہونے جا رہی ہیں ان میں ڈیول مے کرائی 5(Devil May Cry 5)اور فائنل فینٹیسی (Final Fantasy XVI)شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پلے سٹیشن 5کی پیشگی بکنگ کا آغاز 22ستمبر سے ہونے جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *