صہیب مقصود نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر طلب

دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے قبل سلیکشن کمیٹی نے 7 اضافی کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں طلب کرلیا۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 19 مارچ 2021)  سلیکشن کمیٹی نے عماد بٹ، خوشدل شاہ، محمد عمران، فیصل اکرم، نسیم شاہ، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود کو تربیتی کیمپ میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق یہ کرکٹرز 19 مارچ سے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی تربیت حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں میں شامل 2 کرکٹرز شاہنواز دھانی اور زاہد محمود دورہ زمبابوے کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

سلیکشن کمیٹی نے اعظم خان، صہیب مقصود کو بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر طلب کیا ہے، دونوں کرکٹرز این ایچ پی سی کے کوچز کی زیر نگرانی فزیکل ٹریننک کریں گے۔

علاوہ ازیں این ایچ پی سی کے کوچز کی زیر نگرانی ایک کیمپ 26 مارچ کو قومی اسکواڈ کی جنوبی افریقہ روانگی کے بعد بھی لگایا جائے گا، اس کیمپ میں ان کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا جو حال ہی میں قومی اسکواڈ سے ڈراپ ہوئے یا وہ جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے پول کا حصہ ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں طلب کردہ 7 کھلاڑیوں کے علاوہ مزید 2 کھلاڑیوں کو لاہور طلب کرنا ہماری اس پالیسی کا حصہ ہے کہ جس کے تحت ہم اپنے مایہ ناز کرکٹرز کو صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *