شینرا کا اپنے والدین کو معنی خیز پیغام

جب والدین اپنے بچوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں تو وہ والدین سے محبت کرنا نہیں چھوڑتے بلکہ خود سے محبت کرنا چھوڑ دیتے ہیں‘، سماجی کارکن

اسلام آباد (ملتان ٹی وی ایچ ڈی ۔ 28 ستمبر2020ء) سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر والدین کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا گیا ہے۔شنیرا نے انسٹاگرام پر بچوں سے متعلق قول شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ ’جب والدین اپنے بچوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں تو وہ والدین سے محبت کرنا نہیں چھوڑتے بلکہ وہ خود سے محبت کرنا چھوڑ دیتے ہیں‘۔

انسٹاگرام پر قول شیئر کرتے ہوئے شنیرا نے کیپشن میں لکھا کہ ’جب ہم والدین بنتے ہیں تو ہم آج کیلئے جینا چھوڑ دیتے ہیں اور آنے والے کل میں کسی اور کے لیے جیتے ہیں۔‘شنیرا کی معنی خیز پوسٹ پر ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے بالکل ٹھیک کہا کیونکہ آج کل والدین کو یہ نہیں معلوم ہوتا کہ وہ اپنی سختی سے اپنے بچوں کی ذہنی صحت اور مستقبل کو کس قدر نقصان پہنچا رہے ہیں۔

‘شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ زندگی کے ابتدائی مراحل میں اپنے بچوں کو غذا اور صحت سے متعلق تعلیم دینا بالکل اٴْسی طرح ضروری ہے جس طرح دوسرے مضامین کی تعلیم دینا ہے۔اٴْنہوں نے لکھا کہ اگر اسکولوں میں بچوں کو ابتداء میں ہی فوڈ سائنس، ہیومن ڈیولپمنٹ، غذائیت اور کھیلوں سے متعلق آگاہی تعلیم دی جائے تو ہم پٴْرجوش انداز میں ذیابطیس جیسی متعدد بیماریوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *