آج نیب میں شاہد خاقان عباسی کی پیشی ، مکمل ریکارڈ ضبط

اسلام آباد (ملتان ٹی وی ایچ ڈی ۔ 30 ستمبر2020ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی میں پیش ہو گئے ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن تعیناتی کیس میں طلب کیا گیا ، جہاں شاہد خاقان عباسی نے متعلقہ ریکارڈ بھی نیب حکام کے سامنے پیش کردیا ، جس کے بعد نیب ٹیم نے سابق وزیراعظم کا بیان ریکارڈ کرنا شروع کر دیا ۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی تعیناتی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی گئی ، سوالنامہ دے دیں ، تحریری جواب جمع کروادوں گا ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نیب راولپنڈی نے کل بدھ کو طلب کر لیا منگل کو نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کو ایم ڈی منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن تعیناتی کیس میں طلب کیا ہے اور اس حورالے سے نیب نے طلبی کا نوٹس بھجوا دیا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن خالد ساجد کھوکھر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری چل رہی ہے،شاہد خاقان عباسی خالد ساجد کھوکھر کی تعیناتی کے حوالے سے نیب راولپنڈی بیورو میں بیان قلمبند کرائیں گے۔ جبکہ سابق وزیراعظم کااس حوالے سے کہنا تھا کہ ہ شہبازشریف کو ریفرنس فائل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا اور وارنٹ جاری کرنے کا کوئی مقصد نہیں تھا انہوں نے کہا کہ شہبازشریف 70دن ریمانڈ میں رہ چکے ہیں اور مجھے گزشتہ روز بھی نیب کی طرف سے ایک اور پیشی کا نوٹس آیا ، مجھے اختیارات کے غلط استعمال پر نیب نے نوٹس بھیجا شہبازشریف کو گرفتار کیاگیا توشاید مجھے بھی حراست میں لے لیں ۔

اپوزیشن کی جانب سے مستقبل کے لائحہ عمل پر بات کرتے ہوئے نون لیگی رہنما نے بتایا کہ2ماہ جلسے جلوس ہوں گے اور پھر سڑکوں پر آئیں گے ہمارا ردعمل آئے گا اور استعفوں کی قربانی دینی ہوگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *