مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کرگئے

مشاہد اللہ خان کافی عرصے سے علیل تھے، رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر اورمریم نواز کا اظہار افسوس

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 18 فروری 2021) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سنیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کرگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنمامشاہداللہ خان طویل عرصے سے علیل تھے ۔ سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے مشاہد اللہ خان کے انتقال کی تصدیق کی ہے ، جبکہ ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اظہارافسوس کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ سینیٹرمشاہداللہ خان کے انتقال کی خبر سن کر دھچکا لگا، ان کا انتقال مسلم لیگ ن کے لیے بڑا نقصان ہے۔ مشاہداللہ خان کے خلوص اور والد جیسی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکوں گی ۔

بتایا گیاہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر الیون ایچ اسلام آباد میں ہوگی۔ خیال رہے کہ مشاہد اللہ کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ مسلم لیگ کی سابق حکومت میں وفاقی وزیر رہے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *