سعودی عرب نے دنیا کا دسواں طاقتور ترین سپر کمپیوٹر لانچ کردیا

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 20 جنوری 2021) ریاض سعودی عرب نے ’دمام 7‘ کے نام سے دنیا کا دسواں طاقتور ترین سپر کمپیوٹر لانچ کردیا۔

سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو نے سعودی ٹیلی کام کمپنی (ایس ٹی سی) کے ساتھ مل کر منگل کو اعلان کیا کہ انہوں نے دنیا کا دسواں طاقتور ترین سپر کمپیوٹر بنالیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ’دمام 7‘ کے ذریعے آرامکو کو تحقیق اور تلاش کے کاموں میں مدد ملے گی، یہ کمپنی کی ڈیجیٹلائزیشن کی طرف اہم قدم ہے۔ ’دمام 7‘ سپر کمپیوٹر الظہران ٹیکنو ویلی میں ایس ٹی سی کی ذیلی کمپنی سولیوشنز کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ پیکارڈ انٹرپرائزز کی ذیلی کمپنی ہیولٹ کا بھی اس میں تعاون شامل رہا ہے۔

Dammam 7 Supercomputer
سعودی عرب نے دنیا کا دسواں طاقتور ترین سپر کمپیوٹر لانچ کردیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آج وائٹ ہاﺅس میں آخری دن لیکن جاتے جاتے وہ کس شخصیت کو عام معافی دینے جارہے ہیں ؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا
منگل 19 جنوری 2021 کو لانچ ہونے والے سعودی عرب کے دمام 7 کے بعد مملکت کے پاس موجود سپر کمپیوٹرز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ سپر کمپیوٹرز کے معاملے میں چین 214 کمپیوٹرز کے ساتھ پہلے، امریکہ 113 کے ساتھ دوسرے اور 34 سپر کمپیوٹرز کے ساتھ جاپان تیسرے نمبر پر ہے، دنیا کا سب سے طاقتور سپر کمپیوٹر بھی جاپان کا ’فوگاکو‘ ہے جو 2020 میں لانچ کیا گیا تھا۔

ہمارے یوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

2 thoughts on “سعودی عرب نے دنیا کا دسواں طاقتور ترین سپر کمپیوٹر لانچ کردیا

  1. It’s hard to find experienced people on this topic,
    however, you sound like you know what you’re talking about!

    Thanks

  2. Hi, i feel that i noticed you visited my blog so i came to
    go back the favor?.I am attempting to to find things to enhance my website!I assume its adequate to
    make use of some of your ideas!!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *