شہرہ آفاق امریکی فنٹیسی ڈرامے ’گیم آف تھرونز‘ میں ’جون سنو‘ اور ’یگریتے‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکار جوڑی کٹ ہیرنگٹن اور روز لیزلی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔
ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 18 فروری 2021) کٹ ہیرنگٹن اور روز لیزلی نے ’گیم آف تھرونز‘ میں بھی ایک دوسرے کے پریمیوں کا کردار ادا کیا تھا، تاہم ڈرامے میں سیاست، قبائل و خاندانی دشمنی کے باعث انہیں ایک نہیں ہونے دیا جاتا۔
دونوں نے جون 2018 میں چند سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ میں ’گیم آف تھرونز‘ کی تھیم پر شادی کی تھی۔
دونوں نے ستمبر 2020 میں اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کے ہاں کب تک بچےکی ولادت ہوگی۔لیکن اب جوڑے کی ٹیم نے ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کردی۔
کٹ ہیرنگٹن اور روز لیزلی کے معاملات دیکھنے والے منیجمنٹ ادارے نے تصدیق کی کہ جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔
جوڑے کی ٹیم نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، تاہم ٹیم نے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔
ٹیم نے جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش کی تصدیق 17 فروری کو کی، تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ جوڑے کے ہاں کب بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
کٹ ہیرنگٹن اور روز لیزلی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر ان کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD