پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کیلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کا ری پلیسمنٹ

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کا ری پلیسمنٹ  ڈرافٹ مکمل ہوگیا ہے۔ 

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 28 اپریل 2021)  پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے اکثرغیر ملکی کرکٹرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے پلیئرز کا ری پلیسمنٹ ڈرافٹ منگل کو منعقد ہوا۔

 آن لائن ڈرافٹ میں لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کو شامل کرلیا۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل، کراچی کنگز  نے نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، اسلام آباد یونائٹیڈ نے آسٹریلیا کے عثمان خواجہ جب کہ ملتان سلطانز نے بنگلا دیش کے محمود اللہ کو پک کرلیا۔

 آسٹریلوی کرکٹرز جیمز فولکنر، جو برنس اورکیلم فرگوسن بھی لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے ہیں جب کہ سیکوگے پرسانا کو بھی لاہور قلندرز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں پک کرلیا ہے۔

سری لنکا کے تھسارا پریرا کو کراچی کنگز کے اسکواڈ نے ڈاینمنڈ کیٹیگری میں پک کیا جب کہ جارج لنڈے ملتان سلطانز میں شامل کیے گئے ہیں۔

 ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں پک ہونے والے پلیئرز ساتویں ایڈیشن میں ٹیم کو براہ راست دستیاب نہیں ہوں گے۔ 

پی ایس ایل کے بقیہ میچز یکم جون سے کراچی میں کھیلے جائیں گے، ڈبل ہیڈرز میں میچز پانچ اور دس بجے ہوں گے جب کہ سنگل ہیڈر میں رات آٹھ بجے میچ شروع ہوگا۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *