امریکہ میں کورونا کے باعث ایک ہی دن میں ریکارڈ ہلاکتیں

ایک ہی دن میں ریکارڈ کی جانے والی ہلاکتوں کے گزشتہ 3 ماہ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئ

Record deaths in a single day due to Corona in the United States

واشنگٹن (ملتان ٹی وی ایچ ڈی۔ 07 اگست 2020ء) امریکہ میں کورونا کے باعث ایک ہی دن میں ریکارڈ ہلاکتیں۔ ایک ہی دن میں ریکارڈ کی جانے والی ہلاکتوں کے گزشتہ 3 ماہ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی یومیہ اموات میں ایک دم سے اضافہ ہو گیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2000 سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ گزشتہ 3 ماہ سے ریکارڈ کی جانے والی یومیہ ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں آخری مرتبہ 2 ہزار سے زائد یومیہ ہلاکتیں 7 مئی کو ریکارڈ کی گئی تھیں۔ 7 مئی کے بعد آج دوسرا موقع ہے کہ امریکہ میں ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2060 افراد کوروبا وائرس کے باعث لقمہ اجل بنے ہیں جبکہ مہلک وائرس سے مزید 58 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے اب تک 50 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے۔ عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 25 لاکھ 70 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت 18 ہزار سے زائد افراد ایسے بھی ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *