رمیز راجہ کو بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی نظر آگئی

لنچ سے قبل کے کھیل میں بابراعظم اوپن شولڈرکے ساتھ بیٹنگ کررہے تھے جس سے سر کی پوزیشن بہتر نہیں تھی :سابق کپتان

ملتان ٹی وی ایچ ڈی۔6اگست 2020ء سابق کپتان رمیز راجہ کو انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی نظر آگئی۔ رمیز راجہ نے کہا کہ لنچ سے قبل کے کھیل میں بابراعظم اوپن شولڈرکے ساتھ بیٹنگ کررہے تھے جس سے سر کی پوزیشن بہتر نہیں تھی، ایسے میں آؤٹ سوئنگر کھیلنے میں مشکل ہوسکتی ہے، بابر کو اس چھوٹی سے تکنیکی خامی پر قابو پانا ہوگا۔

صفر پر آؤٹ ہونے والے کپتان اظہرعلی کے بارے میں رمیز راجہ نے کہاکہ ایسا لگتا ہے وہ ہر چیز کے بارے میں بہت زیادہ سوچتے رہتے ہیں، بیٹنگ اور کپتانی میں بہت زیادہ تجزیہ کرتے ہیں، انھیں لازمی طور پر خود کو پْرسکون رکھنے کی ضرورت ہے۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *