اسٹیل ملز، ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کے عمل میں پیش رفت

اسلام آباد:(ملتان ٹی وی ایچ ڈی۔18 نومبر ، 2020) وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس (ایچ ای سی) کے 96.6 فیصد حصص کے فروخت کے اسٹرکچر کی منظوری دے دی اور پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کے لین دین کے اسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت سی سی او پی نے وزارت توانائی کو ہدایت کی کہ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے ٹائپ ٹیسٹنگ لائسنس میں توسیع کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کی سربراہی میں ایک کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا، کمیٹی مالیاتی مشیر کی مشاورت سے مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر میں بہتری لانے کی ذمہ دار ہوگی۔
مزید پڑھیں: حکومت کا نجکاری سے قبل سرکاری اداروں کو منافع بخش بنانے کا عزم
کمیٹی نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی ٹرانزیکشن کی ساخت کی منظوری بھی دے دی۔
یہ فیصلہ پہلے ہی کیا جاچکا تھا تاہم وفاقی کابینہ نے اضافی معلومات کے حصول تک اس کی توثیق نہیں کی تھی۔
نجکاری کمیشن کی جانب سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ اگر اس سودے کو آگے بڑھایا گیا تو نیا سرمایہ کار ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی میں سرمایہ، آپریشنل مہارت اور کمپنی کے نئے پروڈکٹ کی ترقی کو یقینی بنا سکتا ہے اس اقدام سے درمیانے اور کم آمدنی والے گروپس کے لیے ہاؤس مارگیج مارکیٹ میں کمپنی کی حصہ داری میں اضافہ ہوگا۔
کمیٹی نے نجکاری کمیشن بورڈ (پی سی بی) کی تجویز کو بھی منظوری دے دی جس میں نجکاری کمیشن کے چیئرمین / سیکریٹری کو اجازت دینے کا کہا گیا تھا کہ وہ نجکاری کے سودے پر عملدرآمد کے لیے شیڈول بینکوں میں اکاؤنٹس کھولنے، چلانے اور بند کرنے کے لیے کمیشن کے افسران کو اختیار دیں۔
وفاقی حکومت کی ملکیتی اراضیوں کی فروخت کے لیے نجکاری کمیشن کے مقرر کردہ مالیاتی مشیر نے کمیٹی کو نیلامی کے قیمت کے بارے میں بریفنگ دی اور سودوں کے باقی حصوں کو آگے بڑھانے کے لیے رہنمائی طلب کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *