پرتگال نے بھی ایسٹرا زینیکا کا استعمال عارضی طور پر روک دیا

مختلف یورپی ممالک کےبعد پرتگال نےبھی آکسفورڈ کی کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کا استعمال عارضی طور پر روک دیا۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 17 مارچ 2021)  یورپین میڈیسن ایجنسی کا کہناہے یورپ میں مختلف وجوہات کی وجہ سے ہرسال ہزاروں افراد میں خون کی پھٹکیاں بنتی ہیں تاہم تمام صورتحال کا جائزہ جمعرات کودوبارہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ کی بنائی گئی کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کا استعمال نہ روکا جائے کیونکہ ویکسین کے استعمال سے خون میں پھٹکیاں بننے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں ۔

 آکسفورڈ ویکسین گروپ کے مطابق خون کی پھٹکیاں بننے کا ویکسین سے تعلق نہیں، خون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات 30 لاکھ میں سے 22 افراد میں سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جرمنی، فرانس، اٹلی اور اسپین بھی ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال روک چکے ہیں۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *