سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف درخواست دائر

سعودی ولی عہد کے خلاف واشنگٹن ڈی سی کی عدالت میں قتل کا منصوبہ کرنے کے الزام میں درخواست دائر کی،درخواست سابق سعودی ولی عہد کے سابق انٹیلیجنس سربراہ نے دائر کی

امریکا (ملتان ٹی وی ایچ ڈی-07اگست2020ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں درخواست دائر کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف واشنگٹن ڈی سی کی ایک عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں سابق سعودی اہلکار کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا گیا ہے۔سابق ولی عہد محمد بن نائف کے سابق انٹیلیجنس سربراہ سعد الجبری نے محمد بن سلمان کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

Saudi Crown Prince Muhammad bin Salman

سعد جبری نے موقف اپنایا کہ محمد بن سلمان مجھے قتل کرنا چاہتے تھے اور اس کام کے لیے سعودی ولی عہد نے پچاس رکنی ہٹ سکواڈ کینیڈا بھیجا۔106 صفحات پر مشتمل درخواست کے متن میں درج ہے کہ میرے بچوں اور بھائی کو بھی گرفتار کیا گیا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ جمال خاشقجی کے قتل میں جو ٹائیگرز سکواڈ ملوث تھا اس کے کچھ ارکان سعد الجبری کے قتل کے لیے بھی بھیجے گئے۔

عدالت میں دائر دستاویز کے مطابق اس گروہ میں وہ شخص بھی شامل تھا جس پر الزام ہے کہ اس نے خاشقجی کی جلد اتاری تھی۔الجبری کئی سالوں تک سعودی عرب میں برطانیہ کی ایم ایس سکس اور دیگر مغربی خفیہ ایجنسیوں سے رابطے میں رہنے والی اہم شخصیت رہے ہیں۔ان کی عمر 61 برس ہے۔2017 میں سعد الجبری براستہ ترکی کینیڈا فرار ہو گئے تھے۔وہ کئی برس تک محمد بن نائف کے دست راست رہے۔

سعد الجبری کابینہ کے وزیر تھے اور میجر جنرل کے عہدے پر بھی فائز تھے۔2017 میں جب محمد بن سلمان نے محمد بن نائف کی جگہ ولی عہد بنے تو سعد جبری ملک چھوڑ کر چلے گئے۔سعد الجبری کو قتل کرنے کا ناکام منصوبہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے تھوڑے ہی عرصے بعد کا ہے۔سعد الجبری سعودی حکومت کے سابق عہدیدار تھے اور تین سال سے جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *