بیٹی کی پیدائش کے بعد پرفارمنس میں بہتری آئی ہے : حسن علی

بیٹی کو بہت مس کررہا ہوں، ایک ایک دن گن رہا ہوں کہ کس دن واپسی کی فلائٹ ہوگی: فاسٹ بائولر

ہرارے (2 مئی 2021ء ) زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بہترین کھلاڑی حسن علی نے کہا ہے کہ جب سے میری بیٹی دنیا میں آئی ہے میری پرفارمنس بہتر ہوئی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں حسن علی نے کہا کہ بیٹیاں اللّٰہ کی رحمت ہیں، جب سے وہ دنیا میں آئی ہے میری پرفارمنس بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیٹی کو بہت مس کررہا ہوں تاہم نیشنل ڈیوٹی بھی اہم ہے، ایک ایک دن گن رہا ہوں کہ کس دن واپسی کی فلائٹ ہوگی۔
پاکستان کو ہرارے ٹیسٹ میں کامیاب کروانے والے حسن علی نے ٹیم میں واپسی کے سفر کو بہت ہی مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری واپسی کا سفر بہت مشکل تھا، 2 سال کرکٹ سے باہر رہا تھا۔ ان کاکہنا تھا کہ میری واپسی کا سفر بہت مشکل تھا، 2 سال کرکٹ سے باہر رہا تھا۔

انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی فٹنس پر بہت کام کیا تھا، فرسٹ کلاس کرکٹ میں لمبی کرکٹ کھیلنے کا کافی تجربہ ہوا ہے، پہلی بار بیک ٹو بیک اتنے فرسٹ کلاس میچز کھیلا تھا۔

حسن علی نے کہا کہ جب باہر تھا تو ایک وقت تھا جب میں کافی پریشان تھا، رویا بھی تھا لیکن اپنی محنت کے سلسلے کو کبھی نہیں چھوڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ سوچا تھا کہ کم بیک کروں اور ایسا کروں کہ دنیا دیکھے، میری سیلبریشن کا میری انجری سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ لمبی کرکٹ کھیلنی ہے تو فرسٹ کلاس کرکٹ ضرور کھیلیں، فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر بہت مدد ملتی ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا ہی کھیلنا ہے، میں ہمیشہ سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا۔ یاد رہے کہ حسن علی نے ہرارے میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 89 رنز دے کر 9 وکٹیں اپنے نام کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *