کورونا کیسز کی وجہ سے پی سی بی اسٹاف کو گھر سے کام کرنے کی اجازت

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 14 مارچ 2021) عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسٹاف کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق ورک فرام  ہوم کی پالیسی دو ہفتے تک جاری رہے گی، پیر سے تیس فیصد حاضری پرعمل کیا جائے گا۔

 ذرائع پی سی بی کا کہناہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ورک فرام ہوم کا فیصلہ لیا گیا۔

خیال رہے کہ پی سی بی کے اسٹاف کے چار افراد کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے،پی سی بی کے دفاتر چار روز بند رہنے کے بعد آج ہی کھلے تھے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *