بالی ووڈ اداکارہ کے بچپن کی تصویر پر پارٹی ہورہی ہے

حال ہی میں ٹوئٹرپرپاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بنائی جانے والی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہوئی جس کی وجہ دلچسپ اندازگفتگو ہے۔

ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 19 فروری 2021) ویڈیو میں دوستوں کے ساتھ ہلا گلا کرنے والی لڑکی گاڑی کے سامنے کھڑے ہوکر انگریزی لب و لہجے میں کہہ رہی ہے،’یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے‘۔

تاہم اب بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی تصویروں پر مبنی ایک کولاج شیئر کیا جس میں وہ کھلونا گھوڑے سے کھیل رہی ہیں ۔

پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ ’یہ ہم ہیں ، یہ ہمارا گھوڑا ہے اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے‘۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ پوسٹ کس نے بنائی؟ ‘جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ پوسٹ ان کے کسی مداح کی جانب سے بنائی گئی ہے ۔

دوسری جانب اداکار شاہد کپور بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور انھوں نے بھی اپنی فلم کریو کے ہمراہ ’پاوری‘منائی ۔

ویڈیو میں فلم کے کریو کے ساتھ انھیں سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *