امریکا اورکینیڈاکو پاکستانی برآمدات میں 10.14 فیصد کمی

اسلام آباد (ملتان ٹی وی ایچ ڈی ۔ 21 ستمبر2020ء) رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں امریکا اورکینیڈاکو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.14 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی اوراگست 2020ء میں امریکا اورکینیڈا کو برآمدات کا حجم 360 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.14 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں امریکا اورکینیڈاکوبرآمدات کا حجم 397 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق دونوں ممالک کو مالی سال 2019-20ء میں پاکستانی برآمدات کا حجم 4.169 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *