امارات میں ملازمت کے شوقین پاکستانیوں کو اب امارات جانے کی بھی ضرورت نہیں

لابوظبی(ملتان ٹی وی ایچ ڈی۔17 نومبر2020ء ) پاکستان میں لاکھوں بے روزگار امارات میں ملازمت کے خواہش مند ہیں، ان کے لیے ایک انتہائی شاندار خوش خبری آ گئی ہے۔ ابوظبی کی جانب سے اماراتی شہریوں ، مکینوں اور غیرمکینوں کے لیے ایک نیا فری لانسر لائسنس متعارف کرایا ہے،اس کے تحت وہ اس امارت میں 48 اقسام کے کام یا کاروباری سرگرمیاں انجام سے سکتے ہیں۔
ابو ظبی کے محکمہ اقتصادی ترقی نے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ نئے لائسنس کے تحت مذکورہ بالا افراد کسی مقامی سروس ایجنٹ یا کسی شراکت دار اماراتی شہری کے بغیر بھی کام کرسکیں گے اور انھیں ان کی خدمات کی ضرورت نہیں ہوگی۔العربیہ نیوز کے مطابق قبل ازیں غیرملکی ورکر ابوظبی میں کسی کمپنی کے ملازم ہونے کی صورت ہی میں کام کرسکتے تھے۔
نیز فری لانس کاروبار کے لیے لائسنس صرف یو اے ای کے شہریوں ہی کو جاری کیے جاتے تھے۔
اب نئے فری لانسر لائسنس کے تحت یو اے ای کے غیر شہری اپنی اقامت گاہ یا کسی مجاز جگہ سے کاروباری سرگرمیاں انجام دے سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *