پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو 43ارب87کروڑ13لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

(ملتان ٹی وی ایچ ڈی ڈی 19 جنوری 2021): پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںنئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی مندی کا رجحان

غالب رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس مزید204.32پوائنٹس کی کمی سی45726.68پوائنٹس کی سطح پر آ گیااور57.37فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںمارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو 43ارب87کروڑ13لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 2.36فیصدزائد رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کار وں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوںکے حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس46066پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب تیزی کا تسلسل برقرار نہ رہ سکااور مندی چھاگئی جس کے سبب انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 45712پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا مندی کا رجحان آخر غالب رہااورکاروبار کے اختتام

Pakistan Stock Exchange
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو 43ارب87کروڑ13لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

پرکے ایس ای100انڈیکس204.32پوائنٹس کی کمی سی45726.68پوائنٹس پر بند ہوا۔
،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس89.89پوائنٹس کی کمی سی19019.75پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس205.76پوائنٹس کی کمی سی31708.83پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر427کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 163کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ245میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب7ارب77کروڑ77لاکھ روپے سے گھٹ کر82کھرب63ارب90کروڑ64لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت99روپے کے اضافے سی8600روپے اوراے کے ڈی کیپٹل30.78روپے کے اضافے سی441.31روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 158.80روپے کی کمی سے 6455.01روپے اورفلپ موریس کے حصص 62.77روپے کی کمی سے 1437.23روپے ہوگئی ۔

ہمارے یوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

One thought on “پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو 43ارب87کروڑ13لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

  1. What i don’t understood is actually how you’re not actually a lot
    more smartly-appreciated than you may be right now. You are very intelligent.
    You already know therefore considerably relating to this subject,
    made me personally believe it from numerous various angles.
    Its like men and women are not involved unless it’s something to accomplish with Lady gaga!
    Your personal stuffs nice. At all times deal with it up!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *