پاکستان نے کوویکس کے تحت ایک کروڑ ویکسین وصول

 ویب ڈیسک (ملتان ٹی وی ایچ ڈی 03 مارچ 2021)  پاکستان، نائیجیریا اور انڈونیشیا جون سے قبل کوویکس اسکیم کے تحت ایک کروڑ سے زائد مفت کووڈ 19 ویکسین لینے والوں میں سے ایک ہوں گے۔

غریب ممالک میں کوروناوائرس ویکسین تک رسائی کو فروغ دینے کے پروگرام کے تحت مئی کے آخر تک دنیا بھر میں تقریبا 23 کروڑ 82 لاکھ خوراکیں تقسیم کی جائیں گی۔

اگرچہ عالمی سطح پر حفاظتی ٹیکوں کی مہم تیزی سے اکٹھی ہوچکی ہیں تاہم زیادہ تر انجیکشن دولت مند ممالک میں لگائے گئے ہیں جبکہ بہت سی اقوام کو ابھی تک ایک خوراک بھی نہیں مل سکی ہے۔

تاہم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) جو کوویکس پروگرام میں شراکت دار ہے، کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کو ویکسین فراہم کرنا وبائی بیماری سے نکلنے کا واحد راستہ ہے۔

کوواکس اسکیم، جس کا مقصد کووڈ 19 ویکسین تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا ہے، نے منگل کو کروڑوں خوراکوں کی ترسیل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔

پانچ سب سے زیادہ تصدیق شدہ وصول کنندگان میں پاکستان (ایک کروڑ 46 لاکھ 40 ہزار)، نائیجیریا (ایک کروڑ 36 لاکھ 56 ہزار)، انڈونیشیا (ایک کروڑ 17 لاکھ 4 ہزار 800)، بنگلہ دیش (ایک کروڑ 9 لاکھ 8 ہزار) اور برازیل (91 لاکھ 22 ہزار 400) ہیں۔

ان کے بعد ایتھوپیا (76 لاکھ 20 ہزار)، جمہوریہ کانگو (59 لاکھ 28 ہزار)، میکسیکو (55 لاکھ 32 ہزار)، مصر (43 لاکھ 89 ہزار 600) اور ویتنام (41 لاکھ 76 ہزار) ہیں۔

ایران، میانمار، کینیا اور یوگنڈا بھی 30 لاکھ سے زائد خوراکیں وصول کریں گے۔

مجموعی طور پر مئی کے آخر تک بھارت کوویکس کا سب سے بڑا وصول کنندہ ہوگا تاہم منگل کی تقسیم کی فہرست کی اشاعت سے قبل اس کی رقم مختص نہیں کی گئی تھی۔

بحر الکاہل جزیرے کے ملک تووالو میں سب سے کم خوراک 4 ہزار 800 تقسیم ہوگی، اس کے بعد نورو اور موناکو کو 7 ہزار 200 خوراک تقسیم ہوگی۔

کوواکس ڈبلیو ایچ او، گیوی ویکسین اتحاد، اور وبا کی تیاری کے حوالے سے اتحاد کے تعاون سے ہے۔

گیوی ویکسین اتحاد کے چیف ایگزیکٹو سیٹھ برکلے نے کہا کہ ‘ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حفاظت کرنا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘کوویکس کا مشن وبائی مرض کو جلد سے جلد ختم کرنے میں مدد کرنا ہے، دی جانے والی ویکسین میں آسٹر زینیکا/آکسفورڈ ویکسین کی تقریبا 23 کروڑ 70 لاکھ خوراکیں شامل ہیں جو بھارت اور جنوبی کوریا میں تیار کی جارہی ہیں، اس کے علاوہ فائزر/بائیو ٹیک ویکسین کی ایک کروڑ 20 لاکھ خوراکیں بھی شامل ہیں جس کے لیے خصوصی الٹرا کولڈ اسٹوریج کی ضرورت ہوتی ہے’۔

اس اسکیم کا مقصد سال کے آخر تک 92 غریب ترین معیشتوں کی 27 فیصد تک آبادی کے لیے ویکسین کی کافی مقدار میں خوراکیں تقسیم کرنا ہے۔

ہمارےیوٹیوب چینل کو سب سکرائب کرنا مت بھولیں Multan TV HD

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *